ملتان میں چند روز پہلے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرنے والے ڈاکٹر اظہر کے بھائی ڈاکٹر سلیم بھی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق ڈاکٹر سلیم اپنے گھر کے کچن میں جھلس کر جان سے گئے وہ ڈاکٹر اظہر کے چھوٹے بھائی تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ پے در پے دو واقعات سے کیس مزید سنگین ہو گیا ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور پھر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا تھا جب کہ وہ کورونا وائرس میں بھی مبتلا تھے۔