مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آنے سے زراعت کا شعبہ یتیم ہو گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کسان ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی میں زراعت نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، آج کسان کو اپنی محنت کا صحیح معاوضہ بھی نہیں مل رہا۔
انہوں نے کہا کہ پیداواری قیمت بڑھنے سے کسان کمزور سے کمزور تر ہوتا جا رہا ہے، آج یوں لگتا ہے ملک میں کوئی حکومت نہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت آنے سے زراعت کا شعبہ یتیم ہو گیا ہے، ہم کسانوں کا مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےکال دی تو ملک بھر کے کسان ہمارے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے ، مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر قومی تعمیر نو کا کام شروع کرنا ہے۔