کورونا ویکسین بنانے والی ایک اور امریکی کمپنی نے 2021 میں اس کی فروخت سے ہونے والے آمدن کا اندازہ بتا دیا
کورونا ویکسین بنانے والی ایک اور امریکی کمپنی نے 2021 میں اس کی فروخت سے ہونے والے آمدن کا اندازہ بتا دیا

پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ کوروناویکسین لانے کیلیے چین روانہ

پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ کوروناویکسین لانے کیلیے بیجنگ روانہ ہو گیا،خصوصی طیارہ کوروناویکسین لےکرکل پاکستان پہنچے گا،پاک فضائیہ کے آئی ایل 78 طیارے سے کورونا ویکسین پاکستان لائی جائے گی ،پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا ویکسین کی اسٹوریج کیلیے اسلام آباد میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، اسلام آباد سے کورونا سے بچاؤکی ویکسین صوبوں تک پہنچائی جائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کو بذریعہ جہاز ویکسین پہنچائی جائے گی، ویکسین کی سٹوریج اور عوام کو فراہمی کے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے ویکسین کی لاکھوں خوراکیں تیارکرلی ہیں اور شینجن ایئرپورٹ پر ویکسین کی ترسیل یقینی بنانے کیلیے بھرپور انتظامات کئے جا رہے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ آرڈر ملتے ہی ویکسین روانہ کردی جائے گی، چین کے شینجن ایئرپورٹ پر محفوط انداز میں کورونا وائرس کی ویکسین کی دیگر ممالک کو ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔