وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ ”میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں“۔
پرویز خٹک نے اپنے گاﺅں مانکی شریف میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں لیکن مجھ پر عمران خان کے احسانات ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن ان کی عزت کرتی ہے اس لیے وہ بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتے ہیں، انہیں سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں ، اس لیے تن من دھن دینے سے عمران خان کے ساتھ ہوں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان نے ماضی کی حکومتوں میں عوام کا پیسہ چوری کیا اوراب ا±س چوری پر پردہ ڈالنے کے لیے کرپٹ ٹولہ حکومت پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہیں اوربہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا، موجودہ مہنگائی کے ذمے دار سابقہ حکومتوں کے حکمران ہے جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان قرضو ں میں ڈوبا ہوا ہے۔
نوشہرہ :آج نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں میرے امیدوارکے مقابلے میں تمام اپوزیشن جماعتیں اور میرے رشتے دار اکھٹے ہوگئے ہیں ،لیکن ان سب کوایک ساتھ گراونگا،جن کو میں اختیارات دیتا ہوں وہ آ سمان پر پہنچ جاتے ہیں لیکن جب اختیارات واپس لیتا ہوں تو وہی لوگ صفر ہو جاتے ہیں۔