دلہن نے سبز رنگ کا جوڑا پہنا،جس پر سنہری کڑھائی کی گئی تھی۔فائل فوٹو
 دلہن نے سبز رنگ کا جوڑا پہنا،جس پر سنہری کڑھائی کی گئی تھی۔فائل فوٹو

بختار بھٹو زراداری پیا گھر سدھارگئیں

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختار بھٹو زراداری پیا گھر سدھار گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انقعاد بلاول ہائس کراچی سے متصل میدان  میں کیا گیا ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اپنی بڑی بہن کو لے کر تقریب میں آئے۔ دلہن نے سبز رنگ کا جوڑا پہنا،جس پر سنہری کڑھائی کی گئی تھی اورانہوں نے لباس سے میچنگ سبز فیس ماسک بھی لگایا۔بلاول بھٹو زراداری نے نیلا سوٹ اور سفید شرٹ پہنی۔

تقریب میں بلاول ہاوس کراچی میں  پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی اوردیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر دبئی کے شیخ گھرانے کے خاص مہمانوں نے بھی شرکت کی ۔شیخ نیہان خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے جن کا استقبال وزیر بلدیات نا صر شاہ نے کیا ۔

بختاور بھٹو کی بارات میں لوک فنکاروں کی پرفارمنس نے بھی رونق بڑھادی۔ تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں

۔بلاول ہاوس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ جیالوں کی بڑی تعداد اپنی قائد کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات نے بختاور بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔