مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 34 افراد جاں بحق اورگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1599 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 657 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار813 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 98 ہزار 152 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 439 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 255، خیبرپختونخوا میں 66 ہزار 679، سندھ 2 لاکھ 45 ہزار 663، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 928، بلوچستان میں 18 ہزار 809، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 716 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 986، خیبر پختونخوا ایک ہزار 890، اسلام آباد میں 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 259 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔