سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور نئے قوانین بنا رہے ہیں۔فائل فوٹو
سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور نئے قوانین بنا رہے ہیں۔فائل فوٹو

مہنگائی کرنے کی کوششوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ معاشی سطح پر مزید اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں ،مہنگائی کرنے کیلیے ہماری کوششوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ معاشی ٹیم کوچوکنا رہنے اورمہنگائی کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے،حکومت کے آنے کے بعد سے افراط زر کی مجموعی شرح آج کم سطح پر ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گھی، تیل اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتیں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے تاہم وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ  ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔ جولائی 2018 پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور کور 7.6 فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر5.7 فیصد اورکور 5.4 فیصد ہے۔