شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو

نوازشریف کی سیاست مافیازکی طرح ہے۔ شہزاداکبر

مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر کاکہناہے کہ نوازشریف کی سیاست کی وہی تعریف ہے جوکسی مافیازکی ہوتی ہے،1980کے انتخابات کے بعد ایک نئے گروہ نے سیاست میں انٹری ڈالی،نوازشریف حکومتی وسائل کولوٹتے رہے جوایک مافیاکاکام ہوتاہے،3ارب روپے سے زائد مالیت کی اراضی واگزارکرائی جاچکی ہے،اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی مثالی رہی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہاکہ نوازشریف کی سیاست نظریا ت پرمبنی نہیں،نوازشریف کی سیاست 2 جذیات پر ہے جس میں ایک پیسہ ہے،نوازشریف نے چھانگامانگاکی سیاست متعارف کرائی،نوازشریف کی سیاست کادوسرا رخ ذاتی مفادات حاصل کرناہے۔نوازشریف آج بھی اپنی سیاست کانظریہ نہیں بتاسکتے،نوازشریف کانظریہ صرف پیسہ ہے،انہوں نے کہاکہ ملکی سیاست میں مختلف اتارچڑھاؤ آتے رہے،صرف پنجاب میں 210 ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے،اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ان سے سیاسی انتقام لیاجارہاہے، انکی صاحبزادی سیاسی مافیا کے گھرپرکھڑی ہوکرریاست کوللکار رہی تھیں۔

شہزاداکبرنے کہاکہ پنجاب میں 2 سال کے دوران 210ارب کی ریکوری کی گئی،مسلم لیگ ن مختلف مافیازکی سرپرستی کررہی ہے ، سیاست میں خریدوفروخت کاسلسلہ ن لیگ سے شروع ہوا،ن لیگ دورمیں سرکاری اراضی پرقبضے کئے گئے،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم کامقصدذاتی مفادکاتحفظ ہے،سیاست میں پہلے نظریاتی لوگ آتے تھے ،اب اتارچڑھاؤآرہاہے،پی ڈی ایم سے جو اب تک واپس لیا گیا وہ آج عوام کے سامنے رکھوں گا۔

شہزاداکبر نے کہاکہ دانیال عزیز سے ڈھائی ارب روپے کی زمین واپس لی گئی ،لاہور میں کھوکھروں سے ریکوری کی گئی ،سیالکوٹ کے پھنے خان خواجہ آصف نے بھی غیرقانونی زمین پرسوسائٹی بنائی،خواجہ آصف کی سوسائٹی کیخلاف بھی آپریشن ہورہاہے،جتنی دیرہماری حکومت ہے قبضہ مافیاکی چیخیں نکلتی رہیں گی،پی ڈی ایم کے بڑے این آراوچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کررہے ہیں،خیبرپختونخوا میں ہیلتھ انشورنس کوریج مکمل ہوچکی ہے،یہ رونا دھونااپنے تحفظ کیلئے کررہے ہیں،شہزاداکبر نے کہاکہ جاویدلطیف سے8کنال 2مرلے سرکاری زمین واگزار کرائی گئی،جاویدلطیف نے ہائی وے کی زمین پرپلازہ بنارکھاہے جس پراسٹے ہے،لیگی ایم پی اے مظہررشیدسے اوقاف کی زمین واگزارکرائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ مائزہ حمیدکے شوہرسے ایریگیشن کی 70ایکڑزمین واگزارکرائی جارہی ہے،مائزہ حمیدسے شکرگڑھ میں10کروڑمالیت کی اراضی واگزارکرائی جارہی ہے،اراضی واگزارکرانے پرلینڈمافیاسیاسی انتقام کاواویلاکررہاہے۔