امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جو کرپشن ختم کرنے آئے تھے وہ خود ہی کرپٹ نکلے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مہنگائی کا جن بوتل سے باہر ہے جسے کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام نے کبھی غریب آدمی سے وفاداری نہیں کی بلکہ یہ نظام کرپٹ اشرافیہ کا تحفظ کر رہا ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ غریب بے روزگار افراد کے بارے میں کسی کو کوئی خیال نہیں جبکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو پہلے تسلیم کیا گیا اوراب اسے تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تو کرپشن ختم کرنے آئے تھے لیکن خود ہی کرپٹ نکلے۔ پہلے والے بھی کرپٹ تھے اور موجودہ حکمران بھی کرپٹ ہیں جبکہ کرپشن کے سوا موجودہ حکومت کا کوئی ایجنڈا نہیں۔