وزیراعظم عمران خان نے عوام کی شکایات خود سننے کافیصلہ کیاہے،وزیراعظم عمران خان آج شام چار بجے عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم آج شام چاربجے عوام سے ٹیلی فون پر خودبات کریں گے۔
وزیراعظم سے رابطے کیلیے ٹیلی فون نمبر جاری کردیے گئے ۔عوام051-9210809پروزیراعظم سے بات کرسکتے ہیں، ٹیلی فون لائنز شام چار بجے کھول دی جائیں گی۔