چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان ایئرفورس کے خصوصی طیارے پر ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں۔
کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لیکر طیارہ نور خان ایئر بیس پہنچا ڈاکٹر فیصل سلطان بھی خصوصی طیارے میں بیجنگ سے نور خان ایئر بیس پہنچے ہیں۔پاکستان نے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12لاکھ ڈوزیز خریدی ہیں جو79 فیصد موثر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سے کورونا ویکسین صوبوں تک پہنچائی جائے گی۔این سی او سی نے ویکسین اسٹریٹجی پلان کو تمام صوبوں اورسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مرتب کیا ہے۔
ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔ ویکسین سٹریٹجی کا مقصد صحت مند ماحول اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایک مربوط نظام کے تحت لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔این آئی ایم ایس کو قومی سطح پر قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نشن سیل کے ذریعے چلایا جائے گا۔
قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل کے علاوہ ملک بھر میں اے وی سی سینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔ این سی او سی کا نظام ڈیجیٹل ہے اور اس کو شفاف رکھنے کے لیے انسانی عمل دخل بہت محدود ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ پاکستان میں سائنو فارم کورونا ویکسین آگئی ہے، الحمد اللہ، فرنٹ لائن ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں،سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگے گی ۔
عاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کااپنے ٹوئٹ میں کہناہے کہ چین اورتمام لوگو ں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا،این سی او سی اور صوبوں کے کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔