پاکستان میں کورونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 683 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار 796، سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار 249، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 214 بلوچستان میں 18 ہزار 823، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909، اسلام آباد میں 41 ہزار 418 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 66 ہزار 981 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 785 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ ایک ہزار 252 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 92 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 683 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 747، سندھ میں 3 ہزار996، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 906، اسلام آباد میں 475، بلوچستان میں 195، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 262 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔