فوادچوہدری نااہلی کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاہے کہ عوامی نمائندوں کی نااہلی کیلیے دائر تمام درخواستوں پرایک ہی بار فیصلہ ہوگا،عدالت نے رجسٹرارآفس کو تمام درخواستیں یکجا کرنے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فوادچوہدری کی نااہلی کیلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے کہاہے کہ ایک ہی بار اس معاملے کو نمٹا دیناچاہتے ہیں تاکہ سائلین کوسن سکیں ،9 مارچ کو تمام درخواستیں یکجا کرکے مقررکی جائیں۔ہائیکورٹ میں اس وقت فوادچوہدری کے علاوہ فیصل واوڈا کیس بھی زیرالتوا ہے۔