بانی متحدہ کورونا وائرس میں مبتلاہو گئے
وہ گزشتہ 20 روز سے لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
گزشتہ دنوں بھی وہ کورونا کا شکار رہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج رہے ۔ فائل فوٹو
لندن میں مقیم بانی متحدہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی گزشتہ 20 روز سے لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔بانی متحدہ نے ہفتہ کو آڈیو پیغام کے ذریعے کارکنوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔