پٹرولیم مصنوعات کے بعد لیکوئیڈ پٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا جس کا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،نئی قیمتوں کااطلاق فروری 2021 کیلیےہوگا، یاد رہے کہ گزشتہ رات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 10 روپے 38 پیسےاضافہ کیا گیا جس کے بعد فی کلوگرام نئی قیمت 157 روپے 89 پیسے ہوگئی ۔ تازہ اضافے کے بعد گھریلوسلنڈر 122 روپے 46 پیسےمہنگا ہوکر1863 روپے 14 پیسےتک جا پہنچا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے ،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔