احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

علی ظفرکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد

لاہورکی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمرکی راک اسٹار علی ظفرکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کردی۔

لاہورکی سیشن کورٹ میں علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر نے تخفظ کے لیے سیکیورٹی مانگتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پرعلی ظفر کے حامیوں نے نعرے لگائے تھے، علی ظفرکے حامیوں نے بیان واپس لینے کے لیے دباؤ بھی ڈالا۔

فاضل جج نے کہا کہ اگر واقعہ عدالت میں پیش آیا ہے تو پھر اسے قانون کے مطابق دیکھیں گے، اگر واقعہ کورٹ روم سے باہر ہوا ہے تو مقدمے کی درخواست دائرکریں۔

عدالت نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے میشا شفیع کی گواہ عفت عمر کی علی ظفرکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے اداکارہ عفت عمرکو ہراساں کیے جانے اور تحفظ کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرعفت عمر کو جرح کے لے طلب کرلیا۔