وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف کی ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امورپر بھی گفتگو ہوئی۔
خیال رہے کہ 25 جنوری کو بھی وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق قومی امورپر گفتگو کی گئی تھی۔