رہنما جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ جب تک کامیابی کا 100فیصد یقین نہ ہو اس وقت تک ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نےحساب لگایا ہے تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس میں اس کو واضح کریں گے۔
رہنما جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے بلاول بھٹو کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ دوسری جماعتوں کا ساتھ دینا ہو گا، اتحاد میں رہتے ہوئے تنہا پرواز اور فیصلے نہیں ہوتے، دوسری جماعتوں کا خیال رکھناپڑتاہے۔