سینٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے، وزیراعظم کی یقین دہانی
سینٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے، وزیراعظم کی یقین دہانی

وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں ق لیگ کے کامل علی آغا کو حکومتی امیدوار بنالیا

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا کو حکومتی امیدوار بنانے کی منظوری دے دی۔
پنجاب میں سینیٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور شامل ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی جو کہ وزیر اعظم نے قبول کر لی۔
وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں اتحادی امیدوار کامل علی آغا کے نام کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ سینٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے۔