ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی قیمت 350 روپے بڑھی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 136 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 12 ڈالر اضافے سے ایک ہزار860 ڈالر فی اونس ہے۔