پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کے لیے وضع کردہ قواعد وضوابط کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نئے قواعط و ضوابط کا اطلاق 25 جنوری سے ہوچکا ہے۔
پی ٹی اے کے اعلامیہ کے مطابق موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز 2012 کا مقصد پاکستان میں موبائل آلات کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
نئے قواعد وضوابط کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ تمام آلات انٹرنیشل اسٹیڈرائزیشن یونین کے معیار پر پورے اترنے ہوں گےاور ان آلات پر ’پاکستان میں تیار کردہ‘ کا لیبل لازمی ہونا چاہیے۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں موبائل ڈیوائسز بنانے کی اجازت کیلئے دی گئی درخواستوں کو میرٹ پر دیکھا جائے گا۔ کمپنی کی تکنیکی قابلیت، درخواست دہندگان کا انتظامی تجربہ، کمپنی کے اہم ارکان کی قابلیت، کاروباری منصوبے اور کاروبار میں مقامی افراد کی شراکتداری کو مدنظر رکھ کر طے کیا جائے گا کہ درخواست دہندہ کو اجازت دی جانی ہے یا نہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق اجازت کی مدت 10 سال کے لئے ہوگی اور اس کو رینیو کیا جاسکے گا۔