پاکستان میں مہلک وبا کورونا کے سبب مزید63 موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار220 نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار746تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ47 ہزار648 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے5لاکھ 2 ہزار537افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار365 ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار793 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4 ہزار4، خیبر پختونخوا ایک ہزار912، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 264 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار493، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار419، سندھ 2 لاکھ 47 ہزار727، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار220، بلوچستان18 ہزار830، آزاد کشمیر 9ہزار50 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کی دوسری لہرکے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح10 اعشاریہ68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں ایک اعشاریہ18 فیصد، خیبرپختونخواپانچ اعشاریہ25 ، پنجاب پانچ اعشاریہ97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح10 اعشاریہ23 فیصد ہے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح5 اعشاریہ97 ، بلوچستان تین اعشاریہ52 اور گلگت بلتستان میں اعشاریہ 56 فیصد ہے۔