سپریم کورٹ آف پاکستان نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات نیب سے کروانے کا پشاورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں بی آر ٹی منصوبے کی نیب سے تحقیقات کروانے کے فیصلے کیخلاف حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔وکیل کے پی حکومت نے کہاکہ ہائیکورٹ نے نمٹائے گئے مقدمہ میں تحقیقات کاحکم دیا۔
سپریم کورٹ نے نیب تحقیقات کے حکم کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل منظورکرلی اور پشاور ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیدیا،عدالت نے کہاہے کہ بی آرٹی پشاورکی تحقیقات نیب نہیں کر سکے گا،ہائی کورٹ کافیصلہ قیاس آرائیوں پر مبنی تھا۔
واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کامعاملہ نیب کے سپرد کرنے کافیصلہ دیا تھا۔