مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ لوگ موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو کی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ن لیگ اوردیگر جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں ، لانگ مارچ پر تمام پی ڈی ایم جماعتوں کا اتفاق ہے
مریم نواز نے کہاکہ ہر روز مہنگائی میں اضافے پر تکلیف ہے ، لوگ موجودہ حکومت کو بدعائیں دے رہے ہیں ، تنقید برائے تنقید نہیں کرتے ، آئینی دائر کار سے باہر رہ کر کوئی غلط کام ہو گا تو تنقید کریں گے۔