سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا فون ہیک کر لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نمبر سے مختلف نمبروں پر میسجز کیے گئے ہیں جو ان کی طرف سے جاری نہیں ہوئے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے ٹوئیٹر پر لکھتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کا فون ہیک کر لیا گیا انہوں نے احباب سے ان کے نمبر سے آنے والے میسجز اورکال کو نظر انداز کریں۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے بھی اعلامیہ جاری دیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی کا فون ہیک کر لیا گیا ہے۔ ان کے نمبرز سے آنے والے میسجزکو نظراندازکر دیا جائے۔