ملازمین کی اپ گریڈیشن پروموشن اور دیگر مسائل پر دو سال گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، مطالبات کی منظوری تک تمام برانچیں بند رہیں گی، نیشنل سیونگز ائمپلائز یونین
ملازمین کی اپ گریڈیشن پروموشن اور دیگر مسائل پر دو سال گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، مطالبات کی منظوری تک تمام برانچیں بند رہیں گی، نیشنل سیونگز ائمپلائز یونین

قومی بچت کے ملازمین کا ملک بھر کے مراکز کی تالہ بندی کا اعلان

اسلام آباد: محکمہ قومی بچت کے ملازمین نے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث چار فروری سے ملک بھر کے قومی بچت مراکز کی غیر معینہ مدت کیلئے تالہ بندی کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے نیشنل سیونگز ائمپلائز یونین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونین کو اپنے حقوق کیلئے حتمی اقدام اٹھانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں 4 فروری سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک بھر کی شاخوں میں کام روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یونین رہنماوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے۔ ملازمین کی اپ گریڈیشن پروموشن اور دیگر مسائل پر دو سال گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ قومی بچت ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے کی بنیادی ذمہ دار وزارت خزانہ کی سرد مہری ہے کیوں کہ نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین نےمتعدد بار سیکرٹری خزانہ کو مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھے مگرشنوائی نہیں ہوئی اور قومی بچت کے ملازمین کو حتمی قدم أٹھانے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ مطالبات کی منظوری تک برانچیں بند رہیں گی۔