ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ جلیل شرقپوری یا اشرف انصاری سے کس نے مشورہ مانگا ہے ؟
انہوں نے کہا کہ لوٹا ، لوٹا ہی ہوتا ہے اپنی اوقات سے بڑھ کربات کرے تو کسی اور زبان میں بھی جواب دینا آتا ہے۔
ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ ان کی بولی اتنی بارلگ چکی ہے کہ اب ان کو کوئی مارکیٹ میں خریدنے کے لیے بھی تیار نہیں۔
خیال رہے کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین اسمبلی جلیل شرقپوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور مریم نوازکیساتھ اختلاف رائے تھا ،اختلاف سمجھنے کے بجائے پارٹی سے نکال دیا گیا، میاں صاحب اگر سچے ہیں تو کیسز کا مقابلہ کریں،سمجھ نہیں آتی خواجہ سعد رفیق ، رانا ثنا قیادت کے سامنے ڈٹ کر بات کیوں نہیں کرتے۔
ایک اور رکن اشرف انصاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی پاداش میں پارٹی سے نکالا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں سنا۔