پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر پنجاب ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعدادو شمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹومیں 56 افراد کی اموات کے باعث جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 802 ہو گئی ہے،ایک ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تصدیق شدہ کیسز پانچ لاکھ 49 ہزار 32 پر پہنچ گئی ہے ۔
پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار 793، سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 589، بلوچستان میں 18 ہزار 836، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 910، اسلام آباد میں 41 ہزار 561 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 80 لاکھ 41 ہزار 254 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 460 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 46 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 802 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 806، سندھ میں 4 ہزار 33، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 923، اسلام آباد میں 475، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 267 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔