لاہورپولیس نے شالیمارکے علاقے میں امام مسجد کے قتل کی گتھی سلجھالی۔
پولیس نےقتل میں ملوث امام مسجد کی اہلیہ کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نادیہ امام مسجدکےقتل میں ملوث ہونےکاثبوت ملنے کےبعد گرفتارکی گئی۔ ملزمہ نادیہ کےملوث ہونےکابیان اس کے آشنا نے دیا۔
28 جنوری کو لاہورکی ملتانی کالونی میں واقع شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر سے ایک شخص کی لاش ملی تھی۔ مقتول کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی جو شالیمار مسجد میں امام تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک رات پہلے نامعلوم افراد آصف سے کوارٹر میں ملنے آئے تھے۔ انہی نے آصف کا تیزدھارآلے سے گلا کاٹا اورفرار ہوگئے تھے۔