چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہ چلےجو ایوان میں پارٹی کیلیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے، وزیر اعظم کا پارلیمانی بورڈ اجلاس سے خطاب
چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہ چلےجو ایوان میں پارٹی کیلیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے، وزیر اعظم کا پارلیمانی بورڈ اجلاس سے خطاب

سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا میں بھی پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہوگی

وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف حالیہ سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا میں بھی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی فہرست پیش کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کیلئے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہ چلےجو ایوان میں پارٹی کیلئے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے۔
وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف حالیہ انتخابات کے بعد ایوان بالا میں بھی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان کی موجودہ سینیٹ میں اپوزیشن کو عددی برتری حاصل ہے۔