وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملزکے باہر رینجرز تعینات کرنےکی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملزکے باہر رینجرز تعینات کرنےکی منظوری دے دی

برطرف ملازمین کا احتجاج‘ اسٹیل ملز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

حکومت نے برطرف ملازمین کے احتجاج کے باعث پاکستان اسٹیل ملز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملزکے باہر رینجرز تعینات کرنےکی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سرکولیشن سمری کی منظوری دی ہے، سمری کے مطابق اسٹیل ملز سے نکالےگئے ملازمین اہلخانہ کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں، اسٹیل ملز کےحاضر سروس ملازمین اور افسران کی سیکیورٹی کےلیے رینجرز تعینات کی جائے۔
خیال رہےکہ اسٹیل ملز ملازمین نوکریوں سے برخاستگی پر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جس پر پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے وزارت صنعت کے ذریعے وزارت داخلہ سے رینجرز کی سیکیورٹی طلب کی تھی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رینجرز کے دستے اسٹیل ملز کے باہر تعینات کیے جائیں گے۔