عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے گھٹ کر 112650روپے، فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کمی سے 1380روپے ہوگئی

               
February 3, 2021 · کامرس
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 1777ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 1777ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 1834ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 170روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112650روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96750روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے گھٹ کر 1380روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے 15پیسے گھٹ کر1183روپے 12پیسےہوگئی۔h