پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ میں شامل جماعتیں اپنا گھر بنانے نکلی تھیں لیکن ان کی اپنی بنیادیں گر گئیں، معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ میں شامل جماعتیں اپنا گھر بنانے نکلی تھیں لیکن ان کی اپنی بنیادیں گر گئیں، معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب

کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس ہوگا، فردوس عاشق کا دعویٰ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے اور ہلاکتوں پر پر صدر مملکت جلد وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس بھیجیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ریکارڈ یافتہ خاتون کو سرکار کا پروٹوکول حاصل ہے۔ ن لیگ کی باقیات کچھ رہ گئی ہیں۔ اس حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ صدر مملکت ان کے خلاف ریفرنس بھیجیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں اپنا گھر بنانے نکلی تھیں لیکن ان کی اپنی بنیادیں گر گئیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے نشیمن پر اپنوں نے ہی بجلی گرا دی ہے اور ان کی بنیادیں کمزور ہو چکی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کے ناراض رکن خواجہ داود سلیمانی کا سافٹ وئیر جلد اپڈیٹ ہو جائے گا اور وہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ ہوں گے۔