حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا، پیپلز پارٹی کی تحریک عدم اعتماد، (ن) لیگ کی لانگ مارچ ،دھرنوں اوراستعفوں کی تجویز سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال ہوگا،اجلاس میں سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر بھی غورہوگا۔
گزشتہ رات مولانا فضل الرحمن اورنواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو لانگ مارچ ، استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
علاوہ ازیں مریم نواز شریف کی بھی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی، جس میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بات چیت سے متعلق گفتگو ہوئی۔