اظہرعلی اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔فائل فوٹو
اظہرعلی اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔فائل فوٹو

پنڈی ٹیسٹ۔اوپنر پھر دھوکا دے گئے۔3 وکٹ پر145 رنز

پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اورچائے کے وقفے تک قومی ٹیم نے تین وکٹ کے نقصان پر145 رنز بنا لیے ہیں۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا لیکن 21 کے مجموعی اسکور پر عمران بٹ 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، عابد علی بھی 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہرعلی اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے،کپتان بابراعظم77اور فواد عالم42رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔۔

پاکستان کے تین کھلاڑی صرف ایک رن کے فرق سے آؤٹ ہوئے، پہلی اور دوسری وکٹ 21 رنز پرگری جبکہ تیسری وکٹ 22 رنز پرگری۔

یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فواد عالم وکٹ پر موجود ہیں اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھا رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اورکراچی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔