شہبازشریف کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا سکین کرنے کیلیے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، انہیں بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہاہے جس کے باعث انمول ہسپتال لاہور منتقل کیا گیاہے ، ہیڈانسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسزکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے شہبازشریف کا انمول ہسپتال سے ٹیسٹ کروانے کا کہا تھاجس کی بنیاد پر انہیں سخت سیکیورٹی میں ہسپتال لایا گیاہے ۔