لاہورکے علاقے رائیونڈ میں پب جی گیم پرایک دوست کو بلاک کرنے کی رنجش پر15 سالہ لڑکے کو مبینہ طورپر زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔
رائیونڈ سٹی پولیس کے مطابق پب جی گیم کھیلنے والے ملزم عطا نے ساتھیوں مصور، نوید اور مظہرکے ساتھ مل کر 15 سالہ حسن عباس کو13 جنوری کواغوا کیا اور ننکانہ صاحب لے جاکر پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا۔
مغوی حسن عباس کی لاش شیخوپورہ کے علاقے سے ملی تھی۔ ملزم عطا کے مطابق مقتول حسن عباس نے اسے پب جی گیم پر بلاک کیا تھا، اسی رنجش پر زیادتی کے بعد اسے قتل کیا۔ملزم عطا کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فارنزک لیب میں بھجوا دیا گیا۔