سری نگر ہائی وے ٹریفک حادثہ کیس میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان ضمانت کے بعد روپوش ہوگیا،اسلام آباد پولیس نامزد ملزم کشمالہ طارق کے بیٹے کی گرفتاری کیلیے تین مقامات پر چھاپے مارے مگرگرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود اذلان خان شامل تفتیش نہیں ہوئے، وکیل کے ذریعے شامل تفتیش ہونے کا پیغام دیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔
سری نگر ہائی وے پر4 افراد کی ہلاکت کے واقعے پر پولیس نے کشمالہ طارق اوران کے شوہرکو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس نے حادثے میں زخمی شخص کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا، دوسری جانب کشمالہ طارق نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریفک حادثے میں ان کا بیٹا گاڑی نہیں چلا رہا تھا۔
حادثے کے زخمی شخص مجیب الرحمان نے کشمالہ طارق کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا اذلان گاڑی چلا رہا تھا، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ اذلان گاڑی چلا رہا تھا۔