لاہورکی احتساب عدالت نے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف سے جیل میں 4 تاجروں کو ملاقات کی اجازت دے دی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کےوکیل نے بزنس مینز کی ملاقات کی اجازت طلب کرتے ہوئے عدالت کوبتایاکہ خواجہ آصف کے خلاف انکوائری ، انوسٹی گیشن میں بدل دی، بزنس مینز کی ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف کے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کی۔
نیب وکیل نے عدالت کو بتایاکہ خواجہ آصف کے خلاف کیس انکوائری سےانوسٹی گیشن میں بدل دیا ،استدعا ہے کہ عدالت خواجہ آصف سے جیل میں 4بزنس مینوں کی ملاقات کی اجازت دے۔
عدالت نے استفسارکیا کہ یہ افراد کیوں ملنا چاہتے ہیں جس پر نیب وکیل نے بتایاکہ نیب طارق میر نامی کمپنی سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،یہ افراد اس کمپنی سے متعلقہ ہیں، عدالت نے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 فروری تک توسیع کر دی۔