والد پر کرپشن کا الزام لگایا گیا، جو زمین منسوب کی گئی ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں، لیگی رہنما
والد پر کرپشن کا الزام لگایا گیا، جو زمین منسوب کی گئی ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں، لیگی رہنما

دانیال عزیز کا شہزاداکبر کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے شہزاد اکبر کے الزامات کا جواب دے دیا۔
دانیال عزیز نے شہزاداکبر کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے اُن کے والد پر کرپشن کا الزام لگایا، ان سے جو زمین منسوب کی گئی ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر دانیا ل عزیز نے مشیر احتساب و داخلہ امور بیرسٹرشہزاد اکبر کی طرف سے زمین پر قبضے کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مشیر احتساب کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ہے۔
دانیال عزیز نے کہا کہ مشیر احتساب نے ان پر ایک ایسی زمین کے قبضے اور واگزاری کا اعلان کیا جس سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں۔