آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے مستحق ہیں۔
ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے لاہور گیریژن کے دورے کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے مستحق ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشرقی سرحد کی تازہ ترین صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے افسران کو آگاہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا خطاب پیشہ ورارنہ امور، داخلی اور خارجہ سکیورٹی صورتحال پر مرکوز تھا۔
اپنے خطاب کے دوران آرمی چیف نے پاکستان اور خطے میں پائیدار امن سے متعلق اپنے وژن پر روشنی ڈالی۔