الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی
الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی

عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوگی تو لوگ ہی اُٹھالیے جائیں گے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک اس ملک میں کیسے کامیاب ہوگی؟ جب تحریک پیش ہوگی تو لوگ ہی اُٹھالیے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ کچھ ممبران قومی اسمبلی (ایم این ایز) کو قومی احتساب بیورو(نیب) لے جائےگا اور دیگر کو اسلام آباد پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)۔
ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں ووٹ کی چوری روکنےکے لیے اوپن بیلٹ کی ترمیم کی جارہی ہے، کیا اس ملک کا الیکشن چوری نہیں ہوا ؟ یہ ترمیم ہم نہیں ہونے دیں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اوپن بیلٹ پرالیکشن کے مخالف نہیں لیکن یہ بات قومی اسمبلی میں بھی ہونی چاہیے۔