وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو بناتے رہے۔
جب اُن سے خاتون رکن قومی اسمبلی نے سوال کیا کہ حکومت میں ہوتے ہوئے آپ نے کورم مکمل نہ ہونے کی نشاندہی کیوں کی تو بولے ، وہ بتانا چاہتے ہیں کہ جب تقریر کے دوران کورم مکمل نہ ہو تو کتنا دکھ ہوتا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تو ساری ڈائس کے سامنے تھی تو تقاریر تو پھر حکومتی ارکان نے ہی کرنا تھیں،جو لوگ مقدمات میں ملوث ہیں وہ معاملات خراب کرنا چاہتے ہیں، نہ حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگائے،نہ اپوزیشن حکومت کو دیوار سے لگائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو تو تحریک لانی چاہیےکہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی اوپن بیلٹ سے ہو۔