لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن ر محمد صفدر چیئرمین نیب کے گھر جا پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ میں جہاں کھڑا ہوں یہاں آگے چیئرمین نیب کا گھر ہے۔مجھے معلومات ملی ہیں کہ یہ چیئرمین نیب کا گھر آٹھ کروڑ کا ہے۔میں صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا چیئرمین نیب اس گھر کی منی ٹریل دے سکتے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ چیئرمین نیب لوگوں کی بیٹیوں کو گرفتار کروا رہے ہیں۔میں کوئٹہ بھی جاؤں گا اور جو جو بے نامی دار ہیں سب کو سامنے لاؤں گا۔
کیپٹن صفدر نے اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی اور چیئرمین نیب پر ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام بھی عائد کیا۔