شہر قائد میں صدرکے علاقے سے نشے میں دھت ریوینیو بورڈ کے اسسٹنٹ کمشنرکو ایک ملازم سمیت گرفتارکرلیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر ریگل چوک سے بورڈ آف ریونیو کے اسسٹنٹ کمشنرکو ملازم سمیت نشے کی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنراحسن انیس کو اہلکاروں نے چیکنگ کے لیے روکا تو وہ نشے میں تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے نشے کی حالت میں اہلکاروں سے بدتمیزی کی، جبکہ ان کے پاس جو گاڑی تھی وہ پرائیویٹ ہے، لیکن اس پر سرکاری نمبر پلیٹ لگائی ہوئی ہے، ان کے خلاف غلط نمبر پلیٹ لگانے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ احسن انیس اوران کے ملازم ساحل کا میڈیکل ٹیسٹ کرالیا گیا ہے۔