پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید 53 اموات اورگزشتہ 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار 302 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 886 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 51 ہزار 842 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 7 ہزار 502 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 32 ہزار 454 ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 840 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 59، خیبر پختونخوا ایک ہزار 941، اسلام آباد میں 478، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 270 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 734، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار چار، سندھ 2 لاکھ 49 ہزار 498، پنجاب میں ایک لاکھ 59 ہزار 705، بلوچستان میں 18 ہزار 844، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 144 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 913 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔