حسن علی ایک ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے باؤلر بن گئے۔فائل فوٹو
حسن علی ایک ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے باؤلر بن گئے۔فائل فوٹو

راولپنڈی ٹیسٹ۔ حسن علی نے دو وکٹیں اڑا دیں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی پہلی اننگزکے جواب میں پروٹیز کی بیٹنگ جاری ہے جس نے دو وکٹوں کے نقصان پر38 رنز بنا لیے ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کی پہلی اننگز کے 272 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگراور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغازکرتے ہوئے 26 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر حسن علی نے اپنا جادو چلاتے ہوئے ڈین ایلگر کو محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کروا دیا، انہوں نے 15 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پرانہوں نے ریسی وینڈرڈوسن کو بھی کلین بولڈ کردیا اور یوں ناصرف پاکستان کو یکے بعد دیگرے کامیابیاں دلائیں ۔

قبل ازیں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے، کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ77 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف نے 66 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ میچ کے پہلے روز بارش کے باعث وقت سے پہلے کھیل ختم کر دیا گیا تھا اور پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنزکے ساتھ دن کا اختتام کیا لیکن آج جب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فواد عالم نے دوبارہ اننگزکا آغاز کیا تو دونوں ہی کھیل کے آغاز میں ہی آﺅٹ ہو گئے جس کے باعث قومی ٹیم کی پوزیشن کمزور ہوتی نظر آنے لگی جبکہ اس وقت پاکستانیوں کو اور بھی مایوسی ہوئی جب 190 کے مجموعی اسکورپر وکٹ کیپر محمد رضوان بھی پویلین لوٹ گئے، وہ 68 گیندوں پر محض 18 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

اکستان کی چھ وکٹیں گرنے کے بعد آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ناصرف اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو بھی سہارا دیا اور 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں۔ دیگر بلے بازوں میں حسن علی آٹھ، یاسر شاہ آٹھ، نعمان علی آٹھ اور شاہین شاہ آفریدی کوئی سکور نہ بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرچ نورٹجے سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 24.3 اوورز میں 56 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کیشو مہاراج نے تین اور ویان ملڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔