پاکستان میں چین کی کورونا ویکسین کے علاوہ امریکا اور برطانیہ کی تیار کردہ ویکسین بھی جلد دستیاب ہوں گی۔
اقوام متحدہ نے پاکستان کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین دینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین کی چند لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا، یہ ویکسین مارچ تک پاکستان آنے کا امکان ہے۔
کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کیلئے مفت ویکسین فراہم کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ آج پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 53 افراد انتقال کرگئے اور مثبت کیسوں کی شرح تین اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔
کورونا ویکسین بنانے والی ایک اور امریکی کمپنی نے 2021 میں اس کی فروخت سے ہونے والے آمدن کا اندازہ بتا دیا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos