وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب میں اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو جہاں لانگ مارچ کرنا ہے کرلے ، حکومت مدد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اُلٹا لٹک کربھی این آراو حاصل نہیں کرسکتی، بڑے بڑے ڈاکوؤں کو کسی قیمت پر این آر او نہیں دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ چھوٹے چور جیلوں میں ہوں اور بڑے چور این آر او لے کر باہر چلے جائیں۔