مظفرآباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی کوجواب دینے کے لیے جمہوری وزیراعظم کومنتخب کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری حکومت قائم ہونے کے بعد ہی مودی کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ مودی کو ہرانا ہے تو جمہوریت قائم کرنا ہوگی۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مظفرآباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل، نالائق اورسلیکٹڈ حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا ہہے۔ انہوں ںے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت پاکستان میں راج کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم مودی کوجواب نہیں دے سکتا ہے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے عمران خان کی حکومت کے خاتمے کی ایک اور ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر کے الیکشن سے پہلے حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی پی اور کشمیریوں کا تین نسلوں سے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہزار سال جنگ لریں گے جب کہ شہید بی بی نے کہا تھا کہ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری حکومت قائم ہونے کے بعد ہی مودی کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر تاریخ کا بدترین حملہ ہوا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ آج وزیراعظم کی نشست پر ایک کٹھ پتلی بیٹھا ہوا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سلیکٹڈ حکومت نے مقبوضہ کشمیر کا سودا کیا اور رات کے اندھیرے میں کلبھوشن کے لیے آرڈی ننس لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ نریندر مودی کو جواب کیسے دینا ہے؟
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی ہورہی تھی توکٹھ پتلی نےکہا میں کیا کروں؟ انہوں نے کہا کہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ عمران خان اور مودی ایک ہی پیج پر ہیں۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ عید منانے کے لیے آرہا تھا کہ آصف زرداری کی بہن کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری تبدیلی کی وجہ سے ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سلیکٹڈ کو ہٹا کر پاکستان میں عوامی حکومت قائم کریں گے۔